مسیحی برادری ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ، عمرڈار

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

سیالکوٹ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) مسیحی برادری ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آکر اقلیتوں کی بہتری کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں جس کی واضح مثال کرتار پور بارڈر کو سکھ برادری کے لئے کھولنا تھا اور ہماری حکومت عوام کی خدمت کے لئے اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر عمرڈار نے میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ جناح ہاؤس میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی برادری ملک وقوم کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے لئے ہمارے ساتھ ہے اور ہماری حکومت اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان کے مسائل کو اپنا سمجھ کر حل کیا جا رہا ہے ۔ تقریب سے مسیحی برادری کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر احتشام خالد جنجوعہ ، خواجہ عارف احمد ، امجد لطیف بٹ ، جان محبوب کوآرڈینیٹر ایم این اے شنیلہ روت،آصف گل ، جاوید گل ،ایلڈر عظیم اصغر، عمانوایل رحمت ، ٹی ٹو ، پادری آصف، ڈاکٹر ایلون جارہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں