حکومت عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے، احسن ذوالفقار بھٹی

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

سیالکوٹ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیئرمین پاکستان ہارٹی کلچر اتھارٹی سیالکوٹ و رہنما پاکستان تحریک انصاف احسن ذوالفقار بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان محب وطن اور ایماندار لیڈر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان جس طرح بہادری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں تاریخ میںایسی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بنیادی مسائل سے آزاد کروائیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں