تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیراعلیٰ کی قیادت میںصوبہ پنجاب میں انقلابی اصلاحات لائی جا رہی ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 19 دسمبر 2018 19:53

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیراعلیٰ کی قیادت میںصوبہ پنجاب میں انقلابی اصلاحات لائی جا رہی ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میںصوبہ پنجاب میں انقلابی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف محرومیوںکا شکار عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیئے تاریحی اقدامات سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کرول دیت میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے اوپر اللہ تعالی کی رحمتیں ہیں جو عوامی مفادات کے تحفظ اور بالادستی کے لیے بلا خوف وخطر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے 70سالہ گند کو بھل صفائی مہم کے طور پر شروع کر رکھا ہے جس کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کی تاریخ رقم ہوگی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں