سیالکوٹ، قرآن مجید کی بے حرمتی کر نیوالا بدبخت گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:46

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے ایک بدبخت شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔سیالکوٹ تھانہ رنگ پورہ کی حدود نزد پیر بھولے شاہ بلا ل مسجد کی گرائونڈ میں ملزم قرآن پاک کے نسخے جلا رہا تھا ،ملزم سے جلے ہوئے نسخے برآمد کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص محمد قدیر ولد محمد ادریس مکان نمبر 6/298رنگ پورہ اعواناں نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ملزم علی رضا عرف دانہ ولد محمد رفیق قوم خان ساکن بن پھاٹک پیر بھولے شاہ بلا ل مسجد کی گرائونڈ میں قرآن پاک کے نسخے جلاتے ہوئے دیکھا ہے ۔

میںمحمد قدیر ولد محمد ادریس، لقمان ولد محمد اعظم اوراسجد علی ولد مشتاق حسین قوم ملک ساکن بن پھاٹک رنگپورہ ضلع سیالکوٹ نے دیکھ کر بلند آواز دی کہ ایک شخص پلاٹ میں کوئی چیز جلا رہا ہے کیونکہ واقعہ کے ایک دن پہلے بھی اسی جگہ سے اسلامی مقددس اووراق اور کچھ سپارے جلے ہوئے ملے تھے جب ہم موقع پر پہنچے تو ملزم علی رضا عرف دانہ قرآن مجید اور کچھ سپاروں کو آگ لگا رہا تھا ہم نے قرآن مجید کے نسخے اور سپارے پکڑ کر آگ بجھائی اور مذکورہ ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا کہ ہم نے ملزم کا تعاقب جاری رکھا اور آگے جا کر کچھ دیگر لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور زدکوب کرنے لگے اور بعد ازاں پولیس تھانہ رنگ پورہ کو اطلاع کردی گئی جس پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ملزم علی رضا کر گرفتار کر کے جلے ہوئے نسخے اپنے قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

تھانہ رنگ پوری پولیس نے ملزم علی رضا کے خلاف مقدمہ نمبری ۔25/2019تعزیرات پاکستان کی دفعہ295-Bدرج کرکے تفتیش شروع کر دی ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں