- احتساب منصفانہ نہ کیا گیا تو یہ کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتا ہے ، سینیٹر رحمان ملک

; اس حد تک نہ جائیں کہ آج کی غلطی کل کی ایف آئی آر ہو، حکومت اور ا حتساب کرنے والے قومی اداروں کو قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ، رہنما پیپلز پارٹی ج* پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گٹھ جوڑ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ سیاست کا ایک حصہ ہے، ہوسکتا ہے کل پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی مل جائیں ، ہمشیرہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 20:20

1 سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو پر کس طرح جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، آصف علی زرداری کو12سال سے زائد عرصہ جیل میں رکھا گیا اور اگر احتساب منصفانہ سے نہ کیا گیا تو یہ کسی سانحہ کو جنم دے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی ہمشیرہ کی نماز جنازہ کے بعد سیالکوٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور احتساب کرنے والے قومی اداروں کو قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اس حد تک نہ جائیں کہ آج کی غلط کل کی ایف آئی آر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل اور سیاسی مفاہمت سیاست کا حصہ ہوتی ہیں، نواز شریف نے بینظیر بھٹو شہید پر مقدمات بنوائے تاہم بعدازاں دونوں پارٹیوں کے مابین چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان گٹھ جوڑ کوئی عجوبہ نہیں بلکہ سیاست کا ایک حصہ ہے، ہوسکتا ہے کہ کل کو ایسا وقت آئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اکٹھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان مخالف مائند سیٹ استعمال کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے پاکستان کے حق میں بیان دیا بعد میں انخراف کیا تاہم ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جس نے مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں