چودھری شجاعت کی معاشی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مشورہ

ملکی سیاسی صورتحال جتنی اب خراب ہے اتنی کبھی نہیں دیکھی، ہماری حکومت ہوتی توسب کوساتھ لیکر چلتے، وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2019 19:13

چودھری شجاعت کی معاشی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مشورہ
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے معاشی حالات پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال جتنی اب خراب ہے اتنی کبھی نہیں دیکھی، ہماری حکومت ہوتی توسب کوساتھ لیکر چلتے، وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے آج سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ملک سے باہرہو یا ملک کے اندر ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی صورتحال جتنی اب خراب ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی ۔ اگر ہماری حکومت ہوتی توسب کوساتھ لیکر چلتے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ معیشت کوبہتربنانے کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض عناصرملکی مفاد پرذاتی مفاد کوترجیح دے رہے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے۔ عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ شریف برادران کا ماڈل ٹاؤن کیس سے بچنا مشکل ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلاول بھٹوکے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔ واضح رہے ق لیگ حکمران جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے۔ ق لیگ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی سب سے مضبوط اتحادی جماعت ہے۔ق لیگ حکمران جماعت کی مشکلات میں ہر موقع پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔پچھلے دنوں چند ایشوز پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان کچھ تلخیاں بھی پیدا ہوئیں ، جس پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں، لیکن ق لیگی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں ، اور رہیں گے۔

چودھری برادران کی سیاسی تاریخ ہے کہ انہوں نے جس کے ساتھ چلنے کا عہد کیا پھر ہر مشکل میں اس کے ساتھ کھڑے رہے۔ بالکل اسی جذبے کے ساتھ ق لیگ آج تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ تاہم اتحادیوں کا مسائل کی نشاندہی کرکے حکومت کوراستہ دکھانا بھی حق ہوتا ہے۔ جس کے تحت ق لیگ قیادت وزیراعظم عمران خان کوسیاسی و عوامی مسائل سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں