چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیوروسیالکوٹ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 06 بچوں کو ریسکیو کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیوروسیالکوٹ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 06 بچوں کو ریسکیو کر لیا۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر گلشن اسلم کے زیر نگرانی چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ شہر کے مختلف مقامات سے لاوارث اور بھیک مانگتے ہوئے 06 بچوں کو ریسکیو کرلیاگیا جس کے بعد ان بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر گلشن اسلم نے کہا کہ والدین اور بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کو بھیک منگوانے جیسے گھنائو نے دھندے سے دور رکھیں اور ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کروانے کیلئے قریبی سرکاری سکول میں داخل کروایا جائے جہاں ان بچوں کو فری تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور یونیفارمز بھی مہیا کیا جائے گا۔ یاد رہے ریسکیو کئے گئے بچوں میں زیادہ تعداد افغانی پناہ گزینوں کی ہے جو سکول کے اوقات کار میں مختلف مارکیٹ اور بازاروں میں بھیک مانگتے ہوئے پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں