ڈسکہ روڈ موضع مکتہ منڈکے کے قریب کوچ الٹنے سے 6مسافر شدید زخمی ہو گئے

منگل 18 جون 2019 23:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈرائیور کو نیند آجانے سے کوچ الٹ گئی ،6مسافر شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روڈ موضع مکتہ منڈکے کے قریب لاہور سے نواں پنڈ آئی ہوئی قوال پارٹی کی کوچ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث الٹ گئی جس سے 6مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جن میں سے ایک مسافر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں