سیالکوٹ روڈ پر صبح سویرے ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر کئی مسافروں کو لوٹ لیا

منگل 18 جون 2019 23:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سیالکوٹ روڈ پر صبح سویرے ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر کئی مسافروں کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق بڈیانہ سیالکوٹ روڈ پرگزشتہ روزصبح سویرے مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر فروٹ منڈی سبزی منڈی جانے والوں جمع پونجی اور موبائیل فونز سے محروم کردیا بڈیانہ کے جمیل احمد اسلم پسرور وزیثرن فیکٹری میں کام کرنے والے ورکروں کو دسواں میل کے قریب گن دیکھا کر روکا اور ان سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں کو لوٹ لیا مجموعی طور پر 50ہزار روپے اور قیمتی موبائیل چھین لئے گئے لٹ جانے والوں نے مقامی تھانہ کو مطلع کرنے کا ارادہ کیا مگر خواری سے بچنے کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی اس مہنگائی کے دور میں لٹ جانے والوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سمیت دیگر ذمہ داروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں