نامعلوم ملزمان نے فیکٹری ورکرلڑکی کو اغوا کر لیا

منگل 18 جون 2019 23:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) نامعلوم ملزمان نے فیکٹری ورکرلڑکی کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کے رہائشی غفور مسیح کی 19سالہ بیٹی (ک) جو موضع آڈھا میں مقامی فیکٹری میں کام کرتی تھی گذشتہ روز وہ گھر سے فیکٹری گئی لیکن شام تک واپس نہ آئی پتہ جو ئی کی تو فیکٹری سے معلوم ہوا کہ وہ دوپہر کے وقت طبعیت خرابی کا کہہ کر چھٹی لے کر چلی گئی تھی اہلخانہ کوشبہ ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے خرام کاری کی غرض سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاتھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں