خواتین کو ترقی کے دھارے میں شریک نہ کر نے تک پاکستان کے حالات نہیں سدھر سکتے

چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیوخاور ممتاز کا سیالکوٹ کے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ تقریب سے خطاب

منگل 18 جون 2019 23:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستان کی تقدیر صرف پاکستان کی عوام ہی بدل سکتی ہے ۔اس وقت تک پاکستان کے حالات نہیں سدھر سکتے جب تک خواتین کے بارے میں ہم اپنی سوچ نہیں بدلتے اور ان کو ترقی کے دھارے میں شریک نہیں کرتے ۔ پاکستانی مسائل جس حد تک ایک خاتون جانتی ہے کوئی مرد اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔پاکستانی سیاست میں خواتین کا عملی حصہ آٹے میں نمک کے برابر نہیں۔

22 کروڑ عوام میں سے صرف ایک کروڑ خواتین حق رائے دہی استعمال کرتی ہیں جو کہ سیاسی استحصال کی کھلی نشانی ہے ان خیالات کا اظہارمیڈم خاور ممتاز(چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل عرفان مفتی نے سیالکوٹ کے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستانی قوم کی تقدیر جب خواتین آگے بڑھیں گی تب بدلے گی اور کہا دنیا کی بیرونی امداد پاکستان کی حالت نہیں بدل سکتی ۔

(جاری ہے)

اس لئے ہمیں خواتین کو شامل کرنا ہو گا اس موقع پر پروفیسر ارشد مرزاایگزیٹوڈائریکٹربیداری، ڈاکٹر مریم نعمان چیئر پرسن چیمبر ڈبلیو آر سی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں رفیق احسن سیالکوٹ، ڈاکٹر شکیل احمد، ساجد خان ایڈووکیٹ،عبدالوحید بخاری ایڈووکیٹ، حافظ محمد احسن ، چوہدری اقبال گھمن ،میڈم حنا نورین،شیر آفگن،صہیب مرزا،مرزا شکور، احمد رضاچیمہ، فرخ وحید آسی کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی اور مقررین نے اپنے خطاب میں خواتین کی سیاسی جدوجہد اور دیگر امور کی اہمیت پر روشنی ڈالی،بل خصوص لوکل گورنمنٹ میں خواتین کی شمولیت پر بات کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں