سیالکوٹ میں مقدمہ قتل کی پیشی پر آئے مخا لفین کا ایک دوسرے پر مکو ں تھپڑوں اور جوتو ں کا آزادانہ استعمال

منگل 18 جون 2019 23:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) مقدمہ قتل کی پیشی پر آئے مخا لفین کا ایک دوسرے پر مکو ں تھپڑوں اور جوتو ں کا آزادانہ استعمال کیا گیا دو سال قبل غلہ منڈ ی سمبڑیال میں نو جوان کاشف قتل ہواتھامقدمہ کے سلسلہ میں دونوں مخالفین سمبڑیال عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے پیشی بھگتنے کے بعد احاط عدالت میں دونوں فریقین کاآمناسامنا ہوگیافریقین پولیس کی موجودگی میں ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے اور ایک دوسر پر خوب ہاتھ صاف کیا لڑائی کی فوٹیج دنیا میوز نے حاصل کر لی ہے جس میں دونوں فریقین کی جانب سے مکے تھپڑوں اور جوتوں کا استعمال واضح طور پر دیکھا جا سکتا بعدازاں مقامی پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں