محکمہ ایجوکیشن اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام

جمعہ 16 اگست 2019 22:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) یوم پاکستان کو یکجہتی کشمیر ڈے منانے کے سلسلہ میں محکمہ ایجوکیشن اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے اساتذہ کی ایک کثیر تعدا د کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن محمد یونس وڑائچ، ڈی او سیکنڈری الطاف حسین شیخ، ڈی ای او ایلمینٹری ارشد علی کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ضلعی چیئر مین سید مہدی شاہ کی قیادت میں کشمیر یکجہتی واک میں پنجاب ٹیچرز یونین کے نمائندگی کی وفد میں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید دستا رعلی نقوی، ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت ارشد محمود ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طو رپر منانے کے سلسلہ میں محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ضلعی جنرل سیکرٹری سید دستا رعلی نقوی اور نائب صدر ناصر لطیف گجر کی قیادت میں احتجاجی ریلی میں شرکت کی احتجاحی ریلی میں سی ای او ایجوکیشن محمد یونس وڑائچ، محمد یونس وڑائچ، ڈی او سیکنڈری الطاف حسین شیخ، ڈی ای او ایلمینٹری ارشد علی کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے تمام آفیسران نے شرکت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا بھی کی گئی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں