حکومت کشمیری عوام کی آزادی کا مقدمہ سفارتی سطح پر لڑ رہی ہے،حافظ جنید شاہد

جمعہ 16 اگست 2019 22:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو رکن و معروف صنعتکار حافظ جنید شاہد صندل نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری عوام کی آزادی کا مقدمہ سفارتی سطح پر لڑ رہی ہے ۔کشمیریوں کی سفارتی ، معاشی ، اقتصادی اور جغرافیائی حمایت جاری رکھیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لئے ہر پلیٹ فارم کا استعمال کرکے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوائیں گے ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سے باز رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کو پامال کیا ہے ۔ ہندوستان کی آزادی کے دن کو عالمی سطح پر یوم سیاہ منانے کے بعد بھارتی عوام اپنی حکومت سے بیزار اور خوفزدہ نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہماری مسلح افواج تیار ہے اور پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دشمن نے اگر میلی آنکھ سے وطن عزیز کی سا لمیت ، سلامتی اور خود مختاری کی طرف دیکھا تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ملیا میٹ کر دیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں