مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ احمقانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، زاہد سلیم ایڈووکیٹ

جمعہ 16 اگست 2019 22:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق سیکرٹری بار زاہد سلیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ احمقانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ مودی گجرات میں مسلمانوں کا قاتل ہے اس بار اسے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا جواب ضرور ملے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی طرف سے غاصبانہ قبضے کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جو پاکستان کے مؤقف کی بہت بڑی فتح ہے ۔ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ حقیقت کا روپ دھارے گا ۔ بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ۔ بھارت کشمیر سے اپنا تسلط ختم کردے ۔ بھارت نے اگر کشمیر پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج بھارت کو بھگتنا پڑیں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں