دو نامعلوم چور سول ہسپتال سیالکوٹ سے پرانا سامان چرا کر لے گئے

جمعہ 23 اگست 2019 00:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) دو نامعلوم چور سول ہسپتال سیالکوٹ سے پرانا سامان چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق چک کھینہ کا رہائشی محمد صلاح الدین سول ہسپتال ڈسکہ کی پرانی بلڈنگ میں رات کو دیوٹی دے رہا تھا کہ دو نامعلوم رکشہ سوار آئے اور سول ہسپتال میں پڑا پرانا کنڈم سامان جس میں پنکھے ،بی بی آپریٹس و دیگر سامان تھا رکشہ میں لوڈ کر کے لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں