تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے اغواء کے بعد نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 23 اگست 2019 00:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے اغواء کے بعد نوجوان کو قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ کا رہائشی حافظ زرتاش کا شیخ بلال نامی ملزم کے ساتھ لین دین تھا ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ملزمان نے حافظ زرتاش کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد پولیس تھانہ رنگپورہ نے ملزم کے خلاف مغوی کے والد ظفر اقبال کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے مغوی بازیاب نہ کروایا گیا تھا ۔

گزشتہ روز مغوی حافظ زرتاش کی نعش کو پولیس نے اگوکی کے علاقہ سے برآمد کر لیا ۔محرر تھانہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس واقعہ کا پہلے اغواء کا مقدمہ درج تھا ، مزید اب قتل کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں ۔ مقدمہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں