ایف بی آرکی پالیسیوں سے صارفین کوفوائدحاصل کرنے چا ہئیں، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد طارق چودھری

جمعہ 23 اگست 2019 22:35

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد طارق چودھری،نے کہا ہے کہ ایف بی آرکی پالیسیوں سے صارفین کوفوائدحاصل کرنے چا ہئیں تاکہ وہ مستقبل میں حکومت کے سخت ردعمل سے بچ سکیں اورجوصارفین ایف بی آرسے تعاون نہیں کررہے انہیں سخت ترین پالیسیوں کاسامناکرناپڑیگا انہوں نے یہ بات ایف آراے یونین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتیہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر غفران سیداورایڈیشنل کمشنرتحسین تارڑکے علاوہ ایف بی آراوریونین کے عہدداران اورممبران نے بھرپورشرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو محمد طارق چودھری،نے کہاکہ ایف بی آرکی پالیسیوں سے صارفین کوفوائدحاصل کرنے چا ہئیں تاکہ وہ مستقبل میں حکومت کے سخت ردعمل سے بچ سکیں اورجوصارفین ایف بی آرسے تعاون نہیں کررہے انہیں سخت ترین پالیسیوں کاسامناکرناپڑیگاانہوں نے کہاکہ ریٹائرڈہونیوالے آفیسرز نے جس طرح ایمانداری سے محکمانہ فرائض سرانجام دئیے وہ کسی قومی خدمات سے کم نہیں جبکہ ریٹائرہونیوالے آفیسرزکی ریٹائرمنٹ کے بعدبھی محکمہ میں اتنی ہی عزت افزائی ہو گئی جتنی پہلے ہوا کرتی تھی تقریب میں صدریونین ایف آراے آصف حسین چوہدری نے کہاکہ ریٹائرہونے وا لے آفیسرزکی حوصلہ افزائی کیلئے انکے اعزاز میں تقریب کاانعقادکرنا میرے لئے باعث فخرہے جبکہ ریٹائرہو نیوا لے آفیسرزمیں تحائف تقسیم کرنے سے دلی سکون محسوس کرتاہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجنرل سیکرٹری سیدنصراقبال اورانفارمیشن سیکرٹر ی فاروق احمدنیازی نے و طن عزیز سے اپنی حب الوطنی کامظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کے شرکا ء کو ملی نغمے سنائے اورخوب دادوصول کی جبکہ تقریب کے اختتام پرصدریونین آصف حسین چوہدری اورسینئرنائب صدر ملک محمدیوسف سید نصر اقبال ،فاروق احمد نیازی، ملک یوسف، سابق کمشنر انکم ٹیکس سعادت فاروق احمد،سابق ڈی سی انکم ٹیکس سلطان افتخار ،ملک ناصر اعوان، چودھری امتیاز احمد، آفتاب ناگرہ ایڈووکیٹ،امتیاز احمد بٹ،اکبر خان، حاجی نواز مان، ظفراقبال، عبدالشکور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اوریونین کے دیگرعہدداران نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرزمیں شیلڈزاوردیگرتحائف بھی تقسیم کئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں