گیپکو سرکل پسرور ڈویثرن میں بجلی چوری کی 163 ایف آئی آر درج ہوئیں ،بجلی چوروں کو 85 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ایکسین پسرور سرکل محمد اشرف علی

جمعہ 23 اگست 2019 22:35

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بجلی چوری جُرم ہے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیپگو سرکل پسرور ڈویثرن میں 163ایف آئی آر درج ہوئیں اور بجلی چوروں کو 85 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ایکسین واپڈاہ پسرور سرکل محمد اشرف علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین گیپگو کی خصوصی ہدایت پر ہم نے تحصیل پسرور واپڈا سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے اور ہمارے ملازمین انتہائی ایمانداری کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور پچھلے دوماہ میں رات اور دن کے مختلف اوقات میں چھاپے مار کر 163افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کے خلاف علاقائی تھانوں میں پرچے درج کروائے اور انکوائری میں بجلی چوری ہونے پر 85لاکھ روپے کے جرمانے کئے اور ریکوری کے بعد بجلی بحال کی گئی انہوں نے بجلی چوروں کو خبردار کیا کہ وہ بجلی چوری چھوڑ دیں اور اپنے آپ کو درست کرلیں پکڑے جانے پر کسی قسم کی کوئی رعایت اور سفارش قبول نہیں کریں گے جُرم کرنے والوں کو سزا ہوگی انہوں نے بتایا کہ اب تک ریکوری اور کارروائی میں سب ڈویثرن نمبر 1سرفرست رہی اچھا کام کرنے والوں کو سہراتے ہوئے ملازمین کو کہا کہ دفتری اوقات میں وردی پہن کر حاضر ہوں بغیر وردی آنے والوں کو غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں