سیالکوٹ میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دو کار سوار پراپرٹی ڈیلربھائیوں سے 19لاکھ رو پے لوٹ لئے

جمعہ 23 اگست 2019 22:35

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دو کار سوار پراپرٹی ڈیلربھائیوں سے 19لاکھ رو پے لوٹ لئے تفصیلات کے مطابق عادل یوسف ولدمحمد یوسف پراپرٹی ڈیلر حسان بٹ سی19لاکھ رو پے لے کر اپنے حقیقی بھائی محمد مرتضی کے ہمراہ کار نمبری ایل ای ای1066میں سوار جا رہے تھے کہ جب وہ طفیل ہسپتال کالج روڈ کے پاس پہنچے توموٹر سائیکل 125پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماردی وہ باہر نکل کر دیکھنے لگے تو دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا جبکہ تیسرا ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہو گیا ملزمان انہیں جناح چوک کی جانب لے گئے اور فضل گارڈن کے قریب ان سے زبردستی اسلحہ کے زور پر 19لاکھ رو پے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں