سیالکوٹ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی ، دوبھینسیں بھی ہلاک

جمعرات ستمبر 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سیالکوٹ میں شدید بارش کے باعث مکان کی کچی چھت گرگئی جبکہ چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی ہوگئے اوردوبھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ مدثرشہیدروڈپرمکان کی کچی چھت گرنے کاواقعہ اس وقت پیش آیا جب گزشتہ روز شدید بارش کے باعث مکان کی کچی چھت گرنے سے ہنٹرپورہ کے رہائشی 47سالہ شمس گجراوراسکی 45سالہ بیوی رضیہ بی بی زخمی ہوگئی تھی جبکہ ملبے تلے متعدد بھینسیں بھی دھنس چکی تھی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122سیدکمال عابدنے عملہ کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعی13 بھینسوں کوملبے سے زندہ نکال لیاجبکہ دوبھینسیں ملبے تلے دب کرہلاک ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments