پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سا لانہ انتخابات میں اسد نصیر چیئرمین ، قاسم محمود سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:10

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سا لانہ انتخابات برائے سال 2019-20کے لئے اسد نصیر چیئرمین ، قاسم محمود سینئر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سا لانہ انتخابات برائے سال 2019-2020 کے لئے 4سیٹوں کارپوریٹ کلاس اور2 سیٹوںایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میںشاہد لطیف ،قاسم محمود ،محمد اعجاز چودھری اور قمر مُنیرجبکہ کارپوریٹ کلاس سے انس راحیل اور اویس احمد ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

انتخابات کا عمل مکمل کرتے ہوئے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور وائس چیئر مین کا انتخاب بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اسد نصیر ملک کو چیئرمین انس راحیل کو وائس چیئرمین اور قاسم محمودکو سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے ۔الیکشن میں الیکشن کمیشن کے فرائض چیئرمین حاجی آفتاب احمد برلاس ، محمد یونس اورعرفان احمد نے سر انجام دیئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں