سفیر کشمیر عمران خان کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ لے کر جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم عمران خان کو اپنا سفیر سمجھتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی جو سفارتکاری کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، رہنماتحریک انصاف میاں اعجاز جاوید

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اعجاز جاویدنے کہا ہے کہ سفیر کشمیر عمران خان کشمیریوں کی آواز اقوام متحدہ لے کر جا رہے ہیں، پوری کشمیری قوم عمران خان کو اپنا سفیر سمجھتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی جو سفارتکاری کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،عمران خان پوری دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور فتح کشمیریوں کی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ نر یندر مودی جتنا مرضی ظلم کرلے کامیاب نہیں ہوگا، کشمیری عوام میں موت کا خوف ختم ہو چکا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اعجاز جاوید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ڈیڑھ ماہ سے ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں، بزرگ اور بچے کرفیو میں بند ہیں،بھارت صرف مسلمان ہونے کی بنا پر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، بھارت کی جارحیت پسندی اور ہٹ دھرمی نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، دنیا میں رائے عامہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں ہموار ہو رہی ہے، بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا،بھارت جان لے کہ اب اس کی مرضی نہیں چل سکتی، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیںانہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے، وہ دن دور نہیں جب مودی سرکار انتہاپسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ ہو جائے گی اور انتہا پسندانہ رویہ بھارت کے حصے بخرے کا باعث بنے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں