اختیارات سے تجاوز اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 11پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ، متعدد افسران کی تنزلی

اتوار 22 ستمبر 2019 00:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے اختیارات سے تجاوز اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 11پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افسران کی تنزلی کر دی، بیشتر اہلکاروں کو جبری ریٹائرڈ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ مستنصرفیروزاعوان نے محکمہ پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کا تہیہ کرلیاہے۔

سیالکوٹ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصرفیروزاعوان نے روش تبدیل نہ کرنے والے سب انسپکٹر سمیت 11پولیس ملازمین کوسزائیںدی ہیں ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرویزاختر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدیاسین سرفراز،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مرادعلی کو محکمہ سے برخاست کر دیا ہے ۔ سب انسپکٹر گلزار احمد کی تنزلی کرکے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بناکرجبری ریٹائر کردیاہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمداشرف،اسسٹنٹ سب انسپکٹر میاں شفیق، کانسٹیبل عاشق حسین،کانسٹیبل سجاد اختر کوبھی جبری ریٹائر کردیاہے ۔ عادل حفیظ اور مبشرحسن کی دو دو سال کی سروس ضبط کی ہے ۔ رانا ساجد محمود سینئر ٹریفک وارڈن کی تنزلی کرکے وارڈن بنادیاگیاہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ کرپٹ لاپرواہ ، بدتمیزی اور اختیارات سے تجاوز اور قانون ہاتھ میں لینے والے جتنا مرضی بااثرہو سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔سیالکوٹ غفلت لاپرواہی،عوام سے بدتمیزی اورناانصافی کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیںہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں