ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھال لیا

منگل 15 اکتوبر 2019 10:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی، سینٹی ٹیشن اور اسٹریٹس لائٹس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی نے میونسپل کمیٹی کے مقامی حکا م کو ہدایت کی کہ وہ خراب اسٹریٹ لائٹس کو فوری طور پرٹھیک کروائیں اور سیوریج کے نظام کو درست رکھنے کیلئے سیورلائنز، نالوں اور ڈسپوزل اسٹیشن کی باقاعدگی کی صفائی کی جائے۔

ڈی سی نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ کمپنی شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں اور فلیتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ کی بروقت لفٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ باقاعدگی سے شہر کا دورہ کیا کریں گے۔ انہوں نے ویسٹ کمپنی کے حکام کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ شہرمیںصفائی اور کوڑا لفٹنگ کیلئے آپریشن کو علی الصبح مقررہ وقت کے مطابق شروع کیا کریں تمام افسران اور ملازمین اپنے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود ہونے چاہیئے۔ انہوں نے شہر کی مین روڈ کے علاوہ اندرون محلوں اور علاقہ جات کی صفائی پر بھی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیئے اور ہنگامی بنیادوں پر شہر میں جہاں پانی جمع ہے اس کا نکاس کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں