ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے،)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام الناس کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں اور بڑے قصبوں میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈی سی اور ڈی پی او سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوا کریں گے اور شہری اپنی شکایات براہ راست پیش کرسکیں گے۔

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سمبڑیال کے شہریوں کی شکایات کی سماعت کے دوران کہی ، ایڈیشنل ایس پی عبداللہ لک، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم، ڈی ایس پی رانا زاہد، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اصغر علی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی یونس وڑائچ،تحصیلدار مشرف، سی او ضلع کونسل عنصر ساہی، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ملک زبیر، سی او ایم سی سمبڑیال فیاض وڑائچ، ڈپٹی ڈی او فی میل بیگم عبدالشکور مرزا، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ رانا ابرار اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اکرم رضا کے علاوہ مختلف کے مقامی حکام نے شرکت کی، ڈی سی شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں. ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے جانے والے تمام مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ درینہ مسائل کے حل کیلئے ان کو سالانہ ترقیاتی اسکیموں میں شامل کریں گے تاہم جن مسائل کو جلد حل کیا جاسکتا ہے ان میں میں تاخیر نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں