سیالکوٹ کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار سے نقدی ،موٹر سائیکل چھین لی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سیالکوٹ کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار سے نقدی ،موٹر سائیکل چھین لی جبکہ نامعلوم چور ڈیرہ سے پیٹرانجن چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق موضع بھروکے کلاں کا رہائشی شہزاد احمد ولد عنایت موٹر سائیکل نمبریSTN-15-1628پر سوار سبزی منڈی جا رہا تھا کہ جب وہ منڈی کے قریب پہنچا تو بلا نمبری موٹر سائیکل 125پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر اس سے 45ہزار رو پے نقدی ،موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں کے رہائشی عمران رفیق ولدمحمد رفیق نے اپنی فصلوں کو سیراب کر نے کے لئے ڈیرہ پر پیٹر انجن لگا رکھا تھا کہ گذشتہ شب نامعلوم چور 80ہزار روپے مالیت کاپیٹر انجن چرا کر لے گئے پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ پیٹر انجن ملزمان محمد ارشد ورسالکے ،اشفاق ،ادریس سکنہ کوٹ دھیانی نے دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں