قیام پاکستان کی مخالفت کرنیوالوں کی اولادیں استحکام پاکستان کیلئے روڑے اٹکا رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ی* پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے،معاون خصوصی کا ٹوئٹ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:30

‘سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔اتوار کے روز اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اس ضمن میں مزید مزید اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تو دوسری جانب وزیراعظم عمران اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت شخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔

اس لمحے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے۔ اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں۔ ایسی صورتحال میں مولانا فضل الرحمان ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں