معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے گاؤں کمانوالہ میں لوگوں کی شکایات سنی

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے گاؤں کمانوالہ میں لوگوں کی شکایات سنی اورشکایات کے جلد از جلد حل اور ان کے ازالے کے لئے مختلف درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے شروع کردہ احساس اور صحت کارڈسب سے زیادہ فائدہ مند انقلابی پروگرام ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈز کے ذریعہ سرکاری اسپتالوں میں بآسانی علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں