محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیر سرکاری رفاہی تنظیمیں ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں، زبیر احمد ملک

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سیالکو ٹ زبیر احمد ملک، روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق نذر نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور روز ویلفیئر آرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے معاشرے میں آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں تاکہ انسانوں کی قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی سے گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے کے موضوع پر روز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری مہم کے دوران لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق، اذان نذر، شیراز امجد نے بھی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیر سرکاری رفاہی تنظیمیں ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے حکومت اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں