ضلع کی عوام کو بہترین ذرائع آمدروفت کی سہولت ، پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘

ضلعی انتظامیہ اور تعمیر نو کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کروائیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 23:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کو بہترین ذرائع آمدروفت کی سہولت ، پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کی فراہمی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اس سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی ، ضلعی انتظامیہ اور تعمیر نو کے اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کروائیں اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کے دوران ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گورننس کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹرعمر شیر چٹھہ نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں میں عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوںکو مقرر ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جارہا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں