سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے دوران تین نوجوان گولی لگنے سے شدیدزخمی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے دوران تین نوجوان گولی لگنے سے شدیدزخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع بھوپالوالہ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے محمد علی جبکہ دوسرا واقعہ لاری اڈاسمبڑیال میں پیش آیا جہاں پر فائرنگ کی زد میںآکر 16سالہ فہد بٹ ولد محمد رشید اوررانا نعمان نومی زخمی ہوگئے جسے تشویشنا ک حالت میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں