جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے

جاں بحق افراد میں والد کے جنازے پر جانے والی بیٹی بھی شامل، حادثے کے نیتجے میں متعدد افراد زخمی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 نومبر 2019 11:36

جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) جنازے پر جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں وہ خاتون بھی شامل ہیں جس کے والد کا جنازہ پڑھنے کے لیے تمام لوگ جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کسی نے سچ ہی کہا ہے موت کب کس کو آجائے کچھ معلوم نہیں،جس کی واضح مثال ہمیں سیالکوٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے سے ملی۔

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے۔حادثے کے دوران ماں، بیٹی، باپ اور بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔پل رکھ کیکر گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی،مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدیکی آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔

جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ ، بیٹی فضیلت،رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب، یعقوب کا بیٹا صہیب ، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی اور گاڑی کا ڈرائیور سفیان بھی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں