مولانا نے نام نہادآزادی مارچ کی ناکامی سے اپنے سمیت چندکارکنان کو رسوا کیا‘بیر سٹر ملک جمشید غیاث

پیر 18 نومبر 2019 18:50

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی آرگنائزر ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بیر سٹر ملک جمشید غیاث نے کہا ہے کہ مولانا نے نام نہادآزادی مارچ کی ناکامی سے اپنے سمیت چندکارکنان کو رسوا کیا‘ مولانانے احتجاج کے جمہوری حق کوذاتی مفادات کی خاطراستعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ لیڈرزذاتی مفادات سے بالاترہوکرعوامی خدمت کوترجیح دیتے ہیں‘ دنیاگواہ ہے عمران خان نے اپنی عملی سیاست میں کبھی بھی عوامی مفادپرسمجھوتہ نہیں کیا‘ وزیراعظم عمران خان کوپوری دنیامیں احتساب پسند، جمہوریت پسنداورعوام دوست لیڈرماناجارہاہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی آرگنائزر ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وٹکٹ ہولڈر پی پی 45 بیر سٹر ملک جمشید غیاث اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈار پی پی 45کے مختلف علاقوں ہرڑ میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابر حسین جٹ، ولید اسلم، اللہ رحم ودیگر کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈار نے کہا ہے کہ مولانانے نام نہادآزادی مارچ کی ناکامی سے اپنے سمیت چندکارکنان کو رسوا کیا۔ مولاناصاحب کوبارہادھرنی ختم کرکے حکومتی پالیسیوں پراتفاق کرنے کامشورہ دیا۔ مولانانے احتجاج کے جمہوری حق کوذاتی مفادات کی خاطراستعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ لیڈرزذاتی مفادات سے بالاترہوکرعوامی خدمت کوترجیح دیتے ہیں۔ دنیاگواہ ہے عمران خان نے اپنی عملی سیاست میں کبھی بھی عوامی مفادپرسمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کوپوری دنیامیں احتساب پسند، جمہوریت پسنداورعوام دوست لیڈرماناجارہاہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں