بغیر اجازت نامہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کر نے پر چار دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

پیر 18 نومبر 2019 18:50

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) بغیر اجازت نامہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کر نے پر چار دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ گوئندکے میں آکاش مسیح ،بمبانوالہ میں احسان اللہ،گوجرہ میں محمد شکیل اور کوٹ رامداس میں جمیل پٹرولیم مصنوعات فروخت کررہے تھے کہ انسپکٹنگ آفیسر محمد شاہ زمان نے ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ان دکانداروں کو چیک کیا تو وہ اجازت نامہ نہ دکھا سکے جس پر انہوں نے ملزمان کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت تھانہ بمبانوالہ میں الگ الگ مقدمات درج کر ادیئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں