سیالکوٹ شہر کے گردونواح کی آٹھ بڑی آبادیوں کومیونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں شامل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 00:25

سیالکوٹ20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) سیالکوٹ شہر کے گردونواح کی آٹھ بڑی آبادیوں کومیونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں شامل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری،مذکورہ آبادیوں میں شتاب گڑھا،مظفر پور،ہرڑ،بونکن ، کوٹلی بہرام ، عدالت گڑھا، مراد پور اور گوہد پور شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق وزارت بلدیات کی طرف جاری ہو نے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود میں اضافہ کر تے ہو ئے آٹھ بڑی آبادیوں کو ضلع کو نسل سے نکال کر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل کر دیا گیا ہے ،متوقع بلدیاتی انتخابات 2020ء میں کامیاب ہو نے والے نیبر کونسلر میونسپل کارپوریشن کے نمائندوں کی حثیت سے کام کریں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں