پسرورکے نواحی اڈاکوٹلی باوافقیرچندمیں ڈکیتی کی واردات میں2ڈاکوگن پوائنٹ پرکھادڈیلرکی دکان سے 6لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرار

جمعرات 21 نومبر 2019 23:30

سیالکوٹ ۔ 21 نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) پسرور کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق پسرورکے نواحی اڈاکوٹلی باوافقیرچندمیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں2ڈاکوگن پوائنٹ پرکھادڈیلرکی دکان سے 6لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پردکاندارکوفائرنگ کرکے زخمی کردیاعینی شاہدین کے مطابق ڈاکوگاڑی نمبری LEB2394پرسوارتھے تھانہ صدرپولیس نے زخمی دکاندار کاشف رفیق کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں