2کروڑ روپے کی لاگت سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ میں 10نئے کلاس رومز کی تعمیر کی جائے گی

جمعرات 21 نومبر 2019 23:30

سیالکوٹ ۔ 21 نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) 2کروڑ روپے کی لاگت سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ میں 10نئے کلاس رومز کی تعمیر کی جائے گی، نئے کمرے پہلے سے تعمیر شدہ بلاک کے فسٹ فلور پر تعمیر جائیں گے منصوبے کے پی سی i-کی منظوری کے بعد ٹینڈرز کردیئے جائیں اورجلد منصوبے پر کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے کیو ڈی پی ایس ڈسکہ کے دورہ کے دوران مجوزہ منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماریہ جاوید، ایکسین بلڈنگ چودھری ارشد ، پرنسپل کیو ڈی پی ایس تخمینہ سہیل باجوہ، ایم او پلاننگ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے محکمہ تعمیرات کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ منصوبے میں معیار کا خاص خیال رکھیںتانکہ عوام الناس اس فلاحی منصوبے سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے مفاد عامہ میں مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ٹاؤن کمیٹی اگوکی کا اچانک دورہ کیا اور علاقہ کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے متعلقہ حکام اور عملہ کو ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں