الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے،
لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ، ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے، معاون خصوصی برائی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 نومبر 2019 20:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اسی الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھاتے ہیںاور اسی کمیشن کے پاس تحریک انصاف کے خلاف درخواستیں لے کر چلے جاتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کمیشن میں دیگر جماعتوں کے خلاف درخواستین دے رکھی ہیں ،جس الیکشن کے بارے میں اپوزیشن نڈھال تھی اسی الیکشن کمیشن سے انصاف لینے گئی ہے ۔ راہبر کمیٹی راہزن کمیٹی بن چکی ہے انہیں پتہ ہے عمران خان ملکی معشیت کو لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ سیاسی دکانیں بند کر کے رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ عدلیہ کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے علاج کے لئے ائیر بس منگوائی اس کی فوٹیج میڈیا پر چلتی رہیں اور پھر وہ قطری طیارے پر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان واپش آئیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے آزادی کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیر میں بچوں سے سکول جانے کا حق چھین لیا گیا ہے ۔ کشمیری مظلوموں کو ہسپتال تک کی رسائی بھی نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی سے محروم کر رکھا ہے جبکہ نوجوانوں کی پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی چھینی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکوانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر موجود اقوام متحدہ کے مبصرین صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ اقوام متحدہ کو د یتے رہے ہیں ۔ بھارتی حکومت نے اب اقوام متحدہ کے مبصرین کو کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دو امریکی پروفیسروں کی رہائی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لئے کاوشوں پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رب ذوالجلال ہر آزمائش میں اپنے بندوں کو خود سے قریب کرنا چاہتا ہے، مفتی محمد زاہد تبسم
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا اے سی آفس میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد
سیالکوٹ ،رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا رسول کریم ؐکی سنت موکدہ ہے، ممتاز عالم دین
اسلام لاء کالج سیالکوٹ نے ایل ایل بی کے نتائج میں سیالکوٹ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی
ریسکیو 1122 پسرور کی جانب سے سیفٹی لائف کے متعلقہ آگاہی سیمینار کا انعقاد
سیالکوٹ،پولیس کا ڈائریکٹ تاریں اور بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کرنے والے 6 صارفین گرفتار
طلبا و طالبات کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا ہو گا،ڈاکٹر یار محد
سیالکوٹ پولیس کی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائی،ملزم گرفتار
انسانی حقوق کی پاسداری اولین ترجیحات ہونی چاہئے ، راحیلہ اشرف
پٹرولنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار
سیالکوٹ پولیس کے اعلی افسران کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد،خراج عقیدت پیش
ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کا سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف زونزکا دورہ
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق