ائیر ایمبولنس کا رولا بھی جھوٹ نکلا چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے، فردوس عاشق اعوان

ملک کو نقصان پہنچانے والے شخص کیلئے معافی نہیں ہو نی چاہیے،علاج کے بعد نواز شریف واپس آئیں:میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 20:36

ائیر ایمبولنس کا رولا بھی جھوٹ نکلا چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے، فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے، تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں، جو شخص ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ٹی آئی ایسی جماعت ہے جس کے اندر جمہوریت ہے، جمہوریت میں ہر کسی کو آزادی رائے کا حق حاصل ہوتاہے، ہر شخص اپنی سوچ کا آزادا نہ اظہار کرتاہے ۔ انہوں نے نوازشریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، لوگوں نے علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے جب کہ تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں لہٰذا قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ہم عدلیہ کو خودمختار اور آزاد ادارے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی احتساب پر یقین رکھتی ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف درخواست بھی سنے، جو درخواست پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں دی ہیں وہ بھی سنی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رول آف لا کو یقینی بنانا ہے، ہم اپنے آپ کو سب سے پہلے احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں، آپ اس الیکشن کمیشن کی طرف انگلیاں اٹھاتے ہیں جس نے الیکشن کرائے، یہ قول و فعل کا تضاد ہے یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس نے 2018کا الیکشن کرایا اپو زیشن اسی س ے دوا لینے گئی ہے ۔

ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے، کمیٹی کے ہر رکن پر خوف طاری تھا، ان کو عوام کے لیے نہیں اپنی اپنی سیاسی دکانداری کی فکر ہے ان کی پتہ چل گیا ہے کہ حکو مت ڈیلیو ر کر جا ئے گی اور ہما ری سیاست ختم ہو جا ئے گی تبھی یہ بے روزگار ٹولہ پر یشان ہے کہ کہی ہم ہمیشہ کے لئے ہی سیا ست سے ختم نہ ہو جا ئے ۔

انہوں نے علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئے، جو شخص ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی تمام درخواستوں کو اکٹھاکرکے سنے، اپوزیشن نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا، انتخابات تو الیکشن کمیشن نے کرائے تھے، اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے، رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے۔

( درانی ) 22-11-19/--95 #h# yامریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کری:چین ًمنصوبے پرعملدرآمد کرانے میں ہم ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا سی پیک پاکستان کی اولین ترجیح ہے ن*پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ کا اسلا م آباد میں5ویں سی پیک فورم سے خطاب #/h# $ اسلام آباد ( آن لا ئن ) چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے۔

اسلا م آباد میںپانچویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یائو جنگ کا کہنا تھا کہ میڈیا کا سی پیک میں اہم کردار ہے، اس منصوبے کے تحت چین کے پاور پلانٹ کم ترین ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پرعملدرآمد کرانے میں ہم ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا سپر پاور ہے، دنیا میں امن و استحکام امریکا کی ذمہ داری ہے، امریکا کی ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری نے سی پیک پر بات کی لہذا امریکا سی پیک پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے احتیاط کرے۔واضح رہے کہ امریکی خارجہ امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے الزام لگایا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کو کرپشن سے متعلق تحقیقات میں استثنیٰ ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں