عمران خان کو عوام نے ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ووٹ دیا، عثمان ڈار

پیر 9 دسمبر 2019 23:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو عوام نے ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ووٹ دیا ہے اور انشاء اللہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ، ہم عوام کو نیٹ اینڈکلین پاکستان دیں گے اورایساپاکستان ہوگا جہاں عوام کے کام چٹکی بجاتے ہی بغیرکوئی پیسہ لگائے ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق، سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 37 مہر عاشق حسین ،صدر مہر کاشف، سینئر نائب صدرحامد شیخ ، نائب صدرعلی تیمور بٹ ،نائب صدر ملک خالد ، جنرل سیکرٹری سید عمیر ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف ، فنانس سیکرٹری محمد علی مغل ، انفارمیشن سیکرٹری میاں اعجاز جاوید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے بیرون ملک کے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹ دولت کو بچانے میں مصروف ہیں ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں