ْتحریک انصاف معاشرے کے ہر فرد کو بلا تفریق سہولیات کی فراہیی کیلئے پر عزم ہے ، عثمان ڈار

پیر 9 دسمبر 2019 23:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار اور صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے ہر فرد کو بلا تفریق شہری سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم لئے میدان سیاست میں عمل پیرا ہے ، ایک طرف جہاں انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تو دوسری جانب معاشرے میں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے شب وروز کوشاں ہے ، ’’ کامیاب جوان‘‘ پروگرام باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ناصرف ٹیکنیکل تربیت فراہم کرے گا بلکہ کاروبار منصوبے کیلئے آسان ترین قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گا اور یہ پروگرام 10لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیگا اور ملکی معیشت کا پہیہ گھومے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں124ملین روپے کی لاگت سے ایسٹرن بائی پاس روڈ کی کشادگی ، گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلیمنٹری سکول جودھے والی ، ماڈل پولیس اسٹیشن سیالکوٹ کینٹ ، محلہ بوہڑی اور جودھے والی میں فلٹریشن پلانٹس کے افتتاح کے موقع پر مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا، سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف مہر کاشف، چودھری الیاس، ملک زاہد، مبارک علی، چودھری الطاف ، آصف، چودھری احسان الہٰی، منور حسین، بابر طفیل ، مزمل، یاسین بٹ ، خلیل گورسی ، جعفر سونی ، چودھری خلیل ، ساجد، میاں متین، سی ای او ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی یونس وڑائچ، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن زرینہ شاہد، شیخ عتیق اور چودھری امتیاز کے علاوہ معزز علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

دریں اثناں انہوں نومنتخب صدر پی ٹی آئی سٹی سیالکوٹ مہر کاشف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اورپارٹی کی جانب سے نئی ذمہ داریاں ملنے امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پارٹی کیلئے کام کریں گے ۔ بعد ازاں میر یوسف والی بال لیگ 2019ء کے فائنل میچ میں شرکت کی اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار اور صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے ماڈل پولیس اسٹیشن سیالکوٹ کینٹ کا بھی افتتاح کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں