ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی

امریکی خاتون نے پسرور کے نوجوان سے شادی کر لی، گھر والوں نے شادی کے لیے سپورٹ کیا،جلد ہی امریکا چلا جاؤں گا۔ دولہے میاں کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 دسمبر 2019 11:20

ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی
پسرور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 دسمبر 2019ء) ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان پر دل ہار بیٹھی۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر پاکستانی لڑکے سے دوستی کے بعد امریکن لڑکی شادی کے لیے پسرور پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ امریکن لڑکی روبیکا کی فیس بک پر پسرور کے نواحی گاؤں جسوراں کے 24 سالہ داؤد سے دوستی ہوئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی۔روبیکا داؤد کو اپنا ہمسفر بنانے کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے پاکستان کے علاقے پسرور پہنچی۔

روبیکا نے اسلام قبول کیا بعدازاں داؤد سے شادی کر لی۔۔روبیکا کا اسلامی نام عمیرہ رکھا گیا۔داؤد کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ایریگیشن کا ملازم ہے اور والدین کا کلوتا بیٹا بھی ہے۔جب کہ دلہن کا کہنا ہے کہ میں داؤد کے ساتھ بہت خوش ہوں اور دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں سے بہت پیار ملا۔یہاں کے عوام اور ملک بہت خوبصورت ہے۔دولہے کا کہنا ہے کہ 2018ء کے آخر میں ہماری بات ہوئی تھی اس کے بعد یہ پاکستان آئیں اور ایک ماہ گزار کر امریکا چلی گئیں۔

لیکن یہ دوبارہ پاکستان آئیں اور ہم نے شادی کی۔مجھے یقین نہیں تھا کہ امریکی خاتون سے دوستی شادی میں بدل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے گھر والوں نے بہت سپورٹ کیا اور میں جلد ہی امریکا چلا جاؤں گا۔لیکن ہم پاکستان میں رہیں یا امریکا میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :
واضح رہے اس سے قبل امریکہ کی ایک اور خاتون لاہور کے رہائشی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچی اور دونوں نے شادی کر لی تھی۔

23 سالہ محسن اور 19 سالہ ماریہ انجیلا کی سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر دوستی ہوئی، لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ محسن کی محبت میں گرفتار ہو کر 19 سالہ ماریہ انجیلا ہزاروں میل کا سفر طے کر کے لاہور پہنچی اور پاکستان کی بہو بن گئی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں