سیالکوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 34 ٹریفک حادثات میں39 افرادزخمی

بدھ 22 جنوری 2020 00:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 34 ٹریفک حادثات میں39 افرادزخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں34 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 39 افراد زخمی ہوئے ان میں سے جو افراد شدید زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ 17 معمولی زخمی افراد کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ضلع سیالکوٹ میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو روڈ ٹریفک حادثات کی موصول ہونے والی ان ایمرجنسی کالز کے میں10 ڈرائیوز، 24 مسافر اور 05پیدل چلنے والے متاثرہ افراد شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل39 متاثرین میں 30 مرد اور 09 خواتین شامل ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں