کراچی ، تمام تر دعوؤں کے باوجود بھی روشنیوں میں خون کی ہولی جاری، مختلف واقعات میں فائرنگ و تشدد سے 5افراد جاں بحق ، 4افراد زخمی

پیر 6 مئی 2013 00:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) شہر کے مختلف واقعات میں فائرنگ و تشدد سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر گودھر اکے علاقے میں مسلم سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں45سالہ عبداللہ جاں بحق ہو گیاجبکہ 19سالہ علی مراد 25سالہ زبیر اور 30سالہ عبد الجبار زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ایمبولینس کے زریعے عباسی ہسپتال پہنچایا گیاجبکہ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا تی ہے مقتول عبداللہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد پولیس نے ورثہ کے حوالے کر دیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں ایک گھر کے اندر سے پھندا لگی لاش ملی مقتول کی عمر 30سالہ اور اس کی شناخت دولت خان کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق معاملہ گھریلو تنازعہ بتایا جاتا ہے جبکہ ورثہ کے اہلخانہ گھر سے فرار ہے جس سے پویس کو شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ قتل میں لواحقین ملوث ہو سکتے ہے ادھر اتوار اور پیر کی درمیانی شب گذری تھانے کی حدود میں 35سالہ نامعلوم افراد کی تین دن پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کو ایمبولینس کے زریعے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ پہنچایا گیا،شیر شاہ کے علاقے میں واقع شاہی ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے 30سالہ آصف ولد ابو بکر کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ لاش کو اینمبولینس کے زریعے سول ہسپتال ہہنچایا گیا،جبکہ ایم ایل او کا کہنا تھا کہ مقتول پر فائرنگ کی گئی اور بعد ازاں اس پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

سائٹ ٹاؤن کے علاقے میڑوول سے 40سالہ نامعلوم افراد کی دس دن پرانی تشدد زدہ لا ش ملی ،مقتول کی لاش کو عباسی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ملیر کے علاقے کالا بوٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ خاتون زخمی ادھر نیوکراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ عبد الستار ولد خدا بخش معمولی زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں