سیالکوٹ میں بارات میں دلہے والوں نے پیسوں کے ساتھ ساتھ گھڑیاں اور موبائل فونز بھی نچھاور کردیے

جبکہ لڑکی والوں نے بھی باراتیوں میں تخائف تقسیم کئے، اہل خانہ کا شدید حیرت کا اظہار

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ فروری 00:03

سیالکوٹ میں بارات میں دلہے والوں نے پیسوں کے ساتھ ساتھ گھڑیاں اور موبائل ..
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 21 فروری 2020) : سیالکوٹ میں بارات میں دلہے والوں نے پیسوں کے ساتھ ساتھ گھڑیاں اور موبائل فونز بھی نچھاور کردیے، جبکہ لڑکی والوں نے بھی باراتیوں میں تخائف تقسیم کئے، اہل خانہ کا شدید حیرت کا اظہار، تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے علاقے جیٹھیکے میں ڈسکہ کے گاؤں مرہانہ سے ایک انوکھی بارات آئی جس میں دلہے کے بھائیوں نے خوشی کے اظہار میں میں پیسوں کے ساتھ موبائل فون اور گھڑیاں بھی کی بارش کردی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دلہن والوں نے نے بھی خوب استقبال کیا اور باراتیوں میں ایک ایک جوڑا، جائے نماز اور قرآن پاک دیا۔ انھوں نے بھی دلہن کو منفرد انداز میں جہیز دے کر رخصت کیا، دو دو اونٹنیاں، بھینسیں، گائے، بھڑیں، بکریاں، خرگوش، مرغیاں اور بطخیں بھی دیں۔ دولہے کے چار بھائیوں اور چاچا کو ایک ایک موٹر سائیکل دولہے کے والدین کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے تین لاکھ پچاس ہزار اور دولہا کو 7 لاکھ کی سلامی کا چیک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments