فروری کو پا ک فضائیہ نے ملک کی سر حدوں کا دفا ع کر کے دشمن سمیت پو ری دنیا کو پیغا م دے دیا تھا، عثما ن ڈا ر

جمعرات 27 فروری 2020 00:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے امور نو جوان عثما ن ڈا رنے کہا ہے کہ فروری کو پا ک فضائیہ نے ملک کی سر حدوں کا دفا ع کر کے دشمن سمیت پو ری دنیا کو پیغا م دے دیا تھا کہ اگر پا کستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اُس کا حشر بھی وہی ہو گا جو کہ انڈیا کے اُن طیا روں ہو ا تھا جنہوں نے پا کستانی سر حد پا ر کرنے کوشش کی تھی ،پاک فضائیہ ہماوقت کسی بھی قسم کے ایڈونچر کے لئے تیا رہے ہمارے ہیرو کسی بھی سپر پا ور کا مقابلہ کر نے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پا کستان نے ایٹمی ملک ہوتے ہوئے پائلٹ واپس کرکے ذمہ دار ی کا ثبو ت دیا جبکہ مودی سر کا ر پا کستانی عوام سے مار کھاکر جانے والے ابھی ننذن کو ہیرو بنا کر پا کستا ن کے خلا ف پر وپگنڈا کرتے رہے، آج مودی کی لگا ئی آگ میں پو را انڈیا جل رہا ہے جبکہ دنیا پا کستان کی تعریف کر نے پر مجبو ر ہے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے اپنے بیا ن میں کیا۔عثمان ڈار کا کہناتھا کہ مودی نے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کرنے کے بعد پورے انڈیا کے مسلمانوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں