اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 27 فروری 2020 00:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میاں رفیق احسن نے کہا ہے کہ اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلع میں ملاوٹ کے سدباب کیلئے جاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک صائمہ سید، ڈی او انڈسٹری ارشد حسین، محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں ملاوٹ کنندگان کے خلاف کی جانے والے کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں