وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے ‘چوہدری محمد ادریس چیمہ

جمعہ 27 مارچ 2020 23:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری محمد ادریس چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری کے مسائل میں کمی آئے گی،معاشی بحالی کے پیکیج کے لئے بھرپور مشاورت کی گئی جس کے نتیجہ میں ایساشاندارپیکیج آیا، کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے جبکہ لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری وصنعتی برادری شدیدپریشانی میں مبتلاتھی تاہم حکومت نے مشکلات وقت میں پیکیج دیکران کے رستے زخموں پرمرحم رکھ دیاہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری محمد ادریس چیمہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریلیف پیکیج پر گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومتی احتیاطی تدابیر ضرور اپنانی چاہئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ استغفار اور صدقہ خیرات بھی انتہائی ضروری ہے۔چوہدری محمد ادریس چیمہ نے کہا کہ کروناوائرس سے ہرگز گھبرانے کی ضرورت نہیں ،احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کیاجائے ۔حکومت کروناکے خلاف بہترین حفاظتی اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام قاتل وباء سے محفوظ رہ سکے ۔ انہوںنے کہاکہ کروناوائرس کی آڑمیں کسی کوافراتفری ہرگز نہیں پھیلانے دی جائے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں