سیالکوٹ میں دفعہ144کے پانچ روز کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 536افراد گرفتار

جمعہ 27 مارچ 2020 23:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) دفعہ144کے پانچ روز کے دوران خلاف ورزی کرنے والے 536افراد کو گرفتار کیاگیا۔ تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس نے گذشتہ روز دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 165افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف92مقدمات درج کئے ۔

(جاری ہے)

مقدمات میں ٹرانسپورٹ، ریسٹورانٹس، فیکٹری، دوکاندار کھلی رکھنے اور ڈبل سواری کرنے والی64افراد بھی شامل ہیں۔ یوں اگر پابندی کے پانچ روز کی تفصیلات دیکھی جائیں تو سیالکوٹ پولیس نے پانچ روز کے دوران دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر کل374مقدمات درج کئے اور536افراد کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں